منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

عوام کی طرف سے پاک فوج کو اقتدار سنبھالنے کی دعوت ،پرویزمشرف کی جماعت بھی اُٹھ کھڑی ہوئی

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ عوام کی طرف سے پاک فوج کو اقتدار سنبھالنے کی دعوت سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکی۔عوام کا اعتماد سیاسی حکمرانوں کی بجائے پاک فوج پر ہے۔جب حکمران عیاشیوں اور افواج ملک کی خدمت میں مصروف ہوں تو یہی نتیجہ نکلتا ہے۔عوام باشعور ہیں اور آزاد میڈیا کی بدولت سب دیکھ رہے ہیں۔حکمرانوں نے اب بھی اپنی روش نہ بدلی تو حالات کی تبدیلی کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور ملک کی اہم شاہراؤں پر افواج پاکستان کو اقتدار سنبھالنے کی دعوت بلا سبب نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے نام نہادجمہوریت کا راگ الاپنے والے نااہل حکمرانوں کی غیردانشمندانہ پالیسیاں ہیں۔عوامی ردعمل سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ ہیں اور انہیں ملکی سلامتی اور وقار کیلئے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے افواج پاکستان پر اعتماد ہے۔یہ بات حکمرانوں کیلئے باعث شرمندگی ہونی چاہئے اور انہیں چاہئے کہ نوشتہ دیوار دیکھ کر اپنی روش بدلیں مگر وہ اسے اپنے خلاف سازش قراردے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے اور ان کے کرنے والے کام بھی افواج پاکستان کررہی ہیں۔یہ ساری صورتحال عوام کے سامنے ہے۔آزاد میڈیا کی بدولت عوام حقائق سے بخوبی واقف ہیں۔ اس لئے اب عوام کے دلوں میں جگہ بنانے کیلئے حکمرانوں کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…