جمعرات‬‮ ، 06 جون‬‮ 2024 

واپسی کے بعد نوازشریف چھاگئے،کیا ہونے والا ہے ؟بڑا اعلان کردیا

datetime 12  جولائی  2016

لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا جس کی کامیابی سے مکمل مطمئن ہیں ، پاک چین اقتصاری راہداری منصوبے کی پیشرفت کی خود نگرانی کر رہاہوں ،منصوبے سے پورا خطہ آپس میں منسلک ہو جائے گا اور کروڑوں عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لائے گا ، ملک میں صنعتوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے ، 2018تک بجلی کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا اور ایل این جی کے شفاف معاہدے سے آئندہ سال گیس کی قلت پر بھی قابو پالیں گے ۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ جاتی امراء میں متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت اور سماجی ترقی شیخ نیہان بن مبارک النہیان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں نیہان بن مبارک نے وزیراعظم نواز شریف کو صحت یابی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف وفد کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ان کو ہر قسم کا تحفظ بھی فراہم کرے گی۔ ملک میں پائیدار امن اور معاشی استحکام کے لئے موثر اقدامات کیے ۔بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ملک کو درست سمت پر گامزن کرنے کے لئے کوششیں کیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کی مشاورت سے کراچی میں آپریشن کے ذریعے شہر میں امن قائم ہوا جبکہ دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا جس کی کامیابی سے مکمل مطمئن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔ 2018تک بجلی کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا اور ایل این جی کے شفاف معاہدے سے آئندہ سال گیس کی قلت پر قابو پا لیں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ 1990ء میں موٹر وے بنائی اور آج بھی 13موٹر وے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ موٹر وے منصوبوں پر 900ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے اور اس سال کے آخر تک موٹر ویز کی تعمیر مین سرمایہ کاری ایک ہزار ارب سے تجاوز کر جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی اہمیت کے حامل پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی پیشرفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں ، منصوبے کے تحت جدید شاہراؤں کے نئے نیٹ ورکس اور ریلوے ٹریکس کے ذریعے پورا خطہ آپس میں منسلک ہو جائے گا ۔، اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے کروڑوں عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لائے گا ۔اس موقع پر چیئرمین ابوظہبی گروپ شیخ نیہان بن مبارک کا کہنا تھا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے تیزی سے ابھرتا ہوا پرکشش ملک ہے اور نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ 3سال میں ہر شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے اور پاکستان میں معاشی ترقی اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں شفافیت پر مبنی ہیں اور دنیا میں پاکستان کی بہتر شناخت کے لئے نواز شریف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ قبل ازیں لاہور ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چیئرمین ابوظہبی گروپ شیخ نیہان بن مبار ک کا استقبال کیا ۔ انکے ہمراہ ٹیلی کام انڈسٹری کی بڑی شخصیات بھی موجود تھیں۔شیخ نیہان نے شہباز شریف کو وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی پر مبارکباد دی جس کے بعد شیخ نیہان نواز شریف کی خیریت دریافت کرنے بذریعہ ہیلی کاپٹر جاتی امراء پہنچ گئے ۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…