لاہور ( این این آئی) معروف آسٹرالوجسٹ سامعہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ستاروں میں تیسری شادی ہے،میں ان کو ایک نصیحت کرونگی کہ وہ اپنا تیسرا نکاح9ستمبر سے پہلے نہ کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ عمران خان کے ستارے شادی کے معاملے میں اچھے نہیں ۔ میں نے ہی ان کی پہلی شادیوں کے بارے میں پیشگوئی کی تھی ۔ ان کو کچھ مشورے بھی دیئے تھے جو انہوں نے بدقسمتی سے نہیں مانے ۔اب اگر وہ مجھے بہن یا دوست سمجھ کر ایک بات مان لیں کہ نو ستمبر کے بعد نکاح کریں تو ان کی شادی کامیاب رہ سکتی ہے۔ان دونوں کے درمیان رشتہ چلتا رہے گاتاہم اس شادی میں بھی سمجھوتے کرنا پڑینگے۔