اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی شادی بارے خبر پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی خاموش نہ رہ سکے۔ رحمان ملک نے عمران خان کی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی عمران خان نے تیسری شادی کر لی ہے تو انہیں شہباز شریف کے ساتھ بٹھا دینا چاہئے اور ان دونوں سے اندر کی بات نکلوانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان شادی کا ارادہ کر رہے ہیں تا ہم اگر انہوں نے شادی کر لی ہے انہیں بہت بہت مبارک ہو اور میری دعا ہے کہ وہ اس شادی پر قائم رہیں۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے عمران خان کی شادی سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔ پاکپتن کی مانیکا فیملی کے ساتھ عمران خان کی روحانی وابستگی ہے عمران خان نے شادی سے متعلق تمام ذمہ داری اپنی بہنوں کو سونپ رکھی ہے اگر کوئی ایسی اطلاع ہوئی تو میڈیا کو مطلع کریں گے عمران خان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اس حوالے سے خبروں کی تردید کر چکے ہیں ، عمران خان کا کہنا ہے کہ جب شادی کریں گے تو اس کا اعلان بھی کر دیں گے۔
اگر عمران خان نے تیسری شادی کر لی ہے تو ۔۔۔انہیں اس ایک شخص کیساتھ بٹھائیں رحمان ملک نے نیا مطالبہ کر دیا
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/07/imran-khan-00.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں