لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبر نے کئی امیدواروں کی امیدوں پرپانی پھیر دیا، عمران خان سے شادی کی خواہش مند کئی نوجوان لڑکیاں عمران خان کے فیصلے سے ایک بار پھر ناخوش دکھائی دینے لگیں، تفصیلات کے مطابق عمران خان کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر آتے ہی ہلچل پیدا ہو گئی ، عمران خان سے شادی کی خواہش کو ناکام ہوتا دیکھ کر کئی خواتین کی جانب سے عمران خان کو کوسنے اور بددعائیں منظر عام پر آنے لگیں۔ اس ضمن میں پاکستان کی متنازعہ اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لیے میری جانب سے کوئی نیک تمنائیں نہیں ہیں۔
انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی یہ شادی ایک سال کے اندر اندر ہی ٹوٹ جائے گی۔ عمران خان نے مجھ سمیت کئی لڑکیوں کا دل توڑا ہے ، اس لیے وہ اس بار بھی خوش نہیں رہ سکیں گے ۔ یاد رہے کہ قندیل بلوچ عمران خان کو بارہا شادی کی پیشکش کر چکی ہیں۔ لیکن عمران خان کی طرف سے اس بارے میں کبھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔
عمران خان کی تیسری شادی ۔۔شدید ردعمل سامنے آگیا ، بددعائیں شروع ہو گئیں
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/01/Imran-Khan-636x300.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں