اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ اگلے 100 دن پاکستان کی سیاست کیلئے بہت اہم ہیں ٗاپوزیشن ٹی او آر پر اہم پیش رفت کر چکی ہے ٗایک آدھ پارٹی کے سواتمام پارٹیاں ٹی او آر پر متفق ہیں ۔ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ طاہر القادری اور عمران خان سڑکوں پر آنے پر متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول کی لائن بہت واضح اورکلیئر ہے ٗجب نواز شریف اور آصف زرداری اکٹھے ہو سکتے ہیں تو بلاول بھٹو اور عمران خان کیوں اکٹھے نہیں ہوسکتے؟انہوں نے بتایا کہ طاہرالقادری کی31جولائی کی میٹنگ میں ایک آدھ کے سواتمام پارٹیاں شریک ہوں گی۔