منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

لائٹس آؤٹ ۔۔۔ ہارر فلموں کے شوقین افراد کا دل دہلا دینے والی فلم

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) ہارر فلموں کے شوقین ہو جائیں تیار۔ دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ’’لائٹس آوٹ‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم رواں ماہ سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہارر فلم ’’لائٹس آوٹ‘‘ کی کہانی ایک آسیب زدہ گھر کے گرد گھومتی ہے۔ خوف کے سائے میں بچپن گزارنے والی روبیکا پراسرار واقعات کے بعد گھر چھوڑنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔روبیکا کے چھوٹے بھائی کو بھی کچھ ایسی ہی پراسرار صورتحال کا سامنا رہتا ہے۔ گھر میں جب بھی روشنیاں بند کی جاتیں تو ایک پراسرار مخلوق اندھیرے میں رونما ہو جاتی۔ لائٹس کا بند ہونا گھر میں موجود افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیتا۔فلم کی ہدایات ڈیوڈ سینڈ برگ نے دی ہیں۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں ٹریسا پالمر، گبریل بیٹ مین، بلی برکی، ماریا بیلو، رولینڈو بوائس، ایمیا ملر اور ماریا رسل شامل ہیں۔ فلم 22جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…