پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عامر خان نے اداکاری کے علاوہ نیا کام شروع کر دیا۔۔۔ جانئے کون سا ؟

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان ممبئی کے مضافات میں کپڑوں پر ہاتھ سے کاریگری کرنے والوں کی دکان پر جا پہنچے۔ انہیں وہاں کپڑوں پر کیا جانے والا کام اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اسے مہنگے داموں خرید کر اپنے ساتھ موجود کرینہ کپور کو تحفتاً دے دیا۔ انہوں نے وہاں بیٹھ کر اپنے ہاتھ سے کپڑا بھی کاڑھا۔عامر خان اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ زندگی میں بھی نئے نئے تجربات کرنے کے شوقین ہیں اور یہی شوق انہیں ممبئی کے مضافات میں زری کا کام کرنے والوں کی دکان پر لے گیا۔ ان کے ساتھ اداکارہ کرینہ کپور بھی موجود تھیں۔ دکان پر کام کرنے والے افراد دونوں اداکاروں کو اپنے درمیان پاکر نہایت خوش ہوئے۔بات چیت کے دوران محنت کشوں نے بتایا کہ ایک کپڑے کا صرف ڈیزائن بنانے میں انہیں 15 دن لگتے ہیں۔ اس کے بعد کئی دنوں اور راتوں کی محنت کے بعد وہ ایک کپڑا بناتے ہیں جس کی قیمت انہیں تقریباً 6 ہزار روپے ملتی ہے۔ البتہ مارکیٹ میں یہی کپڑا 20 سے 25 ہزار روپے میں بیچا جائے گا۔عامر خان ہاتھ سے کیا جانے والا زری کا کام دیکھ کر نہایت متاثر ہوئے اور انہوں نے فوراً چند ملبوسات خریدنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ایک ساڑھی خرید کر کرینہ کپور کو تحفتاً دی جبکہ ایک اور لباس اپنی اہلیہ کرن راؤ کے لیے بھی خریدا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…