اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چوبیس سال کے پاکستانی نوجوان عطشان علی عباسی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ عطشان نے بارہ سیکنڈ تک ایک سانس میں ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے 50ممالک کے نام بتائے۔چوبیس سالہ پاکستانی نوجوان عطشان علی عباسی نے صرف بارہ سیکنڈ کے ایک سانس میں ایشیاء اور مشرق وسطی کے پچاس ممالک کے نام بتا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔مکمل جانچ پڑتال کے بعد دنیا بھر کے 40ہزار سے زائد ریکارڈز کا ذخیرہ رکھنے والے معروف امریکی ادارے ریکارڈ سینٹر نے باقاعدہ طور پر عطشان علی عباسی کے بین الاقوامی ریکارڈ کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی ویڈیو کو اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے۔
عطشان علی عباسی پاکستانی نوجوانوں کے پہلے منظور شدہ یوتھ پلیٹ فارم نیشنل یوتھ اسمبلی آف پاکستان سے وابستہ ہیں اور نوجوان ایم فل اسکالر ہیں۔عطشان پاکستانی پارلیمنٹ کی کارکردگی، کمزوریوں اور اس کے عالمی تقابلی جائزہ پر خصوصی مقالہ بھی ترتیب دے چکے ہیں۔ نوجوان عطشان وہ پہلے پاکستانی ہیں جو صرف 50سیکنڈ میں پاکستان کے تمام اضلاع کے نام اور اتنے ہی وقت میں دنیا بھر کے ممالک کے نام بولنے پر بھی حیران کن ملکہ رکھتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے عالمی اعزاز کو عبدالستار ایدھی اور غریب اسٹوڈنٹس سے منسوب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے مستقبل کے سفر میں شبانہ روز کوشاں رہیں گے۔
پاکستانی نوجوان کا شاندار عالمی ریکارڈ۔۔۔! امریکی ادارے نے سر تسلیم خم کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا
-
کے جی ایف چیپٹر 2 کے ہدایتکار کا کمسن بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک















































