اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے اہم انکشافات کر دیئے۔ سینئر تجزیہ نگار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بہت اختلافات ہیں۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ چند دن قبل وزیر اعظم سے کہا گیا تھا کہ آرمی چیف کی طرف سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، ان کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں جس پر وزیر اعظم نے جواب دیا کہ آرمی چیف سے زیادہ سیاسی بندہ میں نے کوئی نہیں دیکھا۔ وہ ہر جگہ پہنچے ہوتے ہیں اور ہر طرح کے معاملے میں دلچسپی لے رہے ہوتے ہیں، اگر یہ سیاست نہیں تو سیاست کسے کہتے ہیں؟آرمی چیف ہر جگہ مجھ سے پہلے پہنچ جاتے ہیں۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میاں نواز شریف آرمی چیف کو پسند نہیں کرتے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو قادر بلوچ کی طرف سے recommend کیا گیا تھا اور پہلے ہی دن سے اس بات جنرل (ر) قادر بلوچ وزیر اعظم نواز شریف کے عتاب کا شکار ہیں۔ قادر بلوچ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ یہ کیسا جنرل آرمی چیف کیلئے recommend کر گئے ہیں؟ نواز شریف آرمی چیف کو اسی دن سے ناپسند کرتے ہیں۔
جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف کیلئے کس نے نامزد کیا تھا؟ آج اس اہم لیگی رہنماء کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ سینئر تجزیہ نگار کے اہم انکشافات
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/02/raheel-sharif.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں