اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسان اورانسانیت کی ہمہ وقت خدمت ہر کسی کے بس کی بات نہیں، مگر پاکستان کے سپوت عبد الستار ایدھی مرحوم وہ واحد شخص تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی اس کام کیلئے وقف کر دی ۔ انہیں کئی بار دھمکیاں بھی دی گئیں ، کہ سب کچھ چھین لیا جائے گا مگر وہ مرد حق کبھی اس کام سے پیچھے نہیں ہٹااور ان انسان دشمنوں کو کرارا جواب دیا ۔
ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے کئی بار انہیں دھمکی دی گئی کہ تمہارا سب کچھ چھین لیا جائے گا ہم تمہیں روڈ پر لے آئیں گے تم یہ کام چھوڑ دو، اپنی زبان سدھارومگر میں نے کہا کہ تم مجھ سے سب چھین لو میں پھر بھی یہ کام جاری رکھوں گا میں سچائی پر ہوں اور ہمیشہ اسی راستے پر رہوں گا۔ میں روڈ پر نکلوں گا ، بھیک مانگوں گا اور پھر سے غریبوں کی خدمت کیلئے اٹھ کھڑا ہوں گا، میرے ساتھ میرا اللہ ہے اور وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا پھر چا ہے کوئی بھی میرے مخالف ہو جائے مجھے کوئی پرواہ نہیں۔
عبدالستار ایدھی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں کون اور کیوں دیتا تھا ؟ وفات کے بعد اہم خبر آ گئی
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/07/Edhi.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں