اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی ٰکمال، رضا ہارون اورانیس ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایدھی ہوم میٹھادر آمد پہنچے جہاں انہوں نے فیصل ایدھی سے ان کے والد عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب عظیم کارنامےسرانجام دےکردنیا سے چلے گئے،ایدھی کےنقش قدم پر چل کر انہیں بہترین خراج عقیدت پیش کرسکتے ہیںجبکہ فیصل اید ھی کا کہنا تھا کہ میں والد صا حب کی فا و نڈ یشن نہیں چلا وں گا بلکہ ایک تر جمان کے طور پر کا م کر وں گا ۔