کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے ، ڈائریکٹر موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر کے بعد گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ان کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے باعث کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی کہیں کہیں بارش اور تیز آندھی کا امکان ہے۔