کراچی (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے پرویز مشرف جلد وطن واپس آکر باقاعدہ سیاست کا آغا زکریں گے۔ پارٹی ملک گیر سطح پر رکنیت سازی مہم اور ورکرزکنوینشن کا انعقاد کرے گی اور 2018 کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔ان خیالات کا انہوں نے پیر کو مقامی ہوٹل میں اے پی ایم ایل سندھ کی جانب سے عید ملن پارٹی اور رسم تاج پوشی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر اے پی ایم ایل سندھ کے صدرسردار غلام رضاخان،سندھ کے سیکریڑی جنرل پیر میاں زبیراور سند ھ کے سیکریٹری اطلاعا ت محمد علی شیروانی نے ڈاکڑ محمد امجدکی تاج پوشی کی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل کسی جماعت میں ضم نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی کسی سے ہمارا اتحاد ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ملک سے فرار نہیں ہوئے ہیں ۔وہ علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں اور جلد ان کی واپسی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ حکمراں ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں ۔یہ تبدیلی اے پی ایم ایل ہی آئندہ انتخابات میں لائے گی اوراگلی حکومت میں اے پی ایم ایل کا اہم کردا ر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قا ئدپرویز مشرف مجھے جوذمے داری دی تھی ۔آج آپ لوگوں کی مدد سے ہم نے تما م صو بوں،ڈویثرن ، اضلاع ،تحصیل اور یو نین کو نسل تک تنظیم سازی مکمل کر لی ہے اور آنے وا لے دنوں میں دبئی میں ہو نے وا لی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پرویز مشرف کو اے پی ایم ایل کی تنظیم سازی مکمل ہو نے کی رپورٹ پیش کریں گے اور اس کے بعد ملک بھر میں پارٹی بھرپور انداز میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی ۔
پرویز مشرف کی واپسی،اعلان ہوگیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی
-
بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)
-
21رمضان کو چھٹی کا اعلان ہو گیا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن،وزارت خزانہ نےسرکاری ملازمین پر بجلی گرا دی
-
وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
جعفر ایکسپریس میں جہنم واصل کئے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں
-
عید الفطر کی کس تاریخ کو ہو گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
مجھے میری منزل مل گئی’ خاتون نے 80 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر سے شادی کرلی
-
بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرز ملائشیا میں گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی
-
سابق کمشنر کی بیٹی کا ائیرہوسٹس پر تشدد، دانٹ توڑ دیا
-
ارمغان کیسے امیر ہوا؟ اہلیہ کو کس بات کا پتا تھا؟ ساحر حسن نے انکشافات ...
-
شوہر کو قتل کرکے لاش ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد سفاک بیوی عاشق کیساتھ ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی
-
بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)
-
21رمضان کو چھٹی کا اعلان ہو گیا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن،وزارت خزانہ نےسرکاری ملازمین پر بجلی گرا دی
-
وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
جعفر ایکسپریس میں جہنم واصل کئے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں
-
عید الفطر کی کس تاریخ کو ہو گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
مجھے میری منزل مل گئی’ خاتون نے 80 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر سے شادی کرلی
-
بنگلہ دیش کے 15 کرکٹرز ملائشیا میں گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی
-
سابق کمشنر کی بیٹی کا ائیرہوسٹس پر تشدد، دانٹ توڑ دیا
-
ارمغان کیسے امیر ہوا؟ اہلیہ کو کس بات کا پتا تھا؟ ساحر حسن نے انکشافات کا پٹارہ کھول دیا
-
شوہر کو قتل کرکے لاش ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد سفاک بیوی عاشق کیساتھ پہاڑی علاقے گھومنے چلی گئی
-
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں175,000تک کمی