پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

لال مسجد میں اپریشن کی آخری رات ،گندہ نالہ اور عبدالستار ایدھی،چوہدری شجاعت کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  جولائی  2016 |

لاہور(این این آئی )) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے عبدالستار ایدھی کی انسانیت کیلئے خدمات پر زبردست عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات نوبیل انعام سے بالاتر ہیں، وہ تو کئی لوگوں کو مل جاتا ہے، ان کیلئے جرأت و بہادری کے سب سے بڑے قومی اعزاز ’’نشان حیدر‘‘ کی طرح خدمت انسانی کے سب سے بڑے قومی ایوارڈ ’’نشان انسانیت‘‘ کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہر جگہ اور ہر وقت تیار رہتے تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے بتایا کہ میری ان سے کئی ملاقاتیں ہوئیں لیکن سب سے یادگار ملاقات اس وقت ہوئی جب میں 2007ء میں اپریشن سے قبل آخری رات لال مسجد کے مسئلہ کے پرامن حل کیلئے مذاکرات میں مصروف تھا تو مولانا کسی کے کہنے یا بلانے پر نہیں بلکہ از خود اپنی اہلیہ کے ہمراہ وہیل چیئر پر مسجد کے باہر گندے نالے پر پہنچ گئے، اطلاع ملنے پر میں وہاں پہنچا تو کہنے لگے چودھری صاحب آپ انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں میں باہر بیٹھا ہوں کہ مجھے بھی خدمت کا موقع مل جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید بتایا کہ میں نے انہیں نہایت عزت و احترام سے ایک کمرے میں لے جا کر بٹھایا، وہ وہاں تین گھنٹے تک موجود رہے اور جب حالات خراب ہو گئے تو میں نے نہایت اصرار سے انہیں رخصت کیا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید بتایا کہ جب چودھری پرویزالٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب ریسکیو سروس 1122 کے قیام میں مصروف تھے تو ان سے کئی بار مشاورت کی گئی۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…