اسلام آباد/لندن (آئی این پی) افواج پاکستان کی جان پاکستان ائر فورس نے ایک اور اعزاز اپنے وطن کو دے ڈالا۔پاکستان ائر فورس کے طیارے C130نے ایک عالمی مقابلے میں ٹرافی جیت لی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ون تھرٹی طیارے نے لندن رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں سب سے خوبصورت طیارے کا اعزاز حاصل کر لیا ،جس پر آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں اور قربانیوں کی تصویری داستان رقم تھی۔رائل انٹرنیشل ایئر ٹیٹو شو میں پچاس ممالک کی ائر فورسز کے 200 جہازوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے سی 130 طیارے کو کنکرز ڈی ایلی گینس ٹرافی دی گئی۔ پاک فضائیہ کے وائس ایئر چیف ایئر مارشل اسد لودھی نے بھی شو میں شرکت کی، انہوں نے ٹرافی جیتنے پر فضائیہ کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کا دنیا بھر میں اچھا تاثر پیش کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔