ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ سپر سٹار سلمان خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’’سلطان‘‘ کی کہانی چوری کرنے پر سلو میاں، اداکارہ انوشکا شرما اور ہدایت کار علی عباس کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچا رکھا ہے اور فلم نے 3 دن میں ہی 105 کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کرلیا جس پرسلو میاں اور فلم پروڈیوسر بھی خوشی پھولے نہیں سما رہے ہیں تاہم اب سلو میاں کی خوشیوں کو نظر لگ گئی جنہیں فلم کی کہانی چوری کرنے کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہری صابر انصاری نے فلم سلطان کے ہدایت کار علی عباس، اداکار سلمان خان اوراداکارہ انوشکا شرما کے خلاف فلم کی کہانی چرانے پر مقدمہ درج کرادیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم کی کہانی شروع سے آخرتک ان کی زندگی پر مبنی ہے جب کہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سلمان خان اور ہدایت کار علی عباس نے 2010 میں میری زندگی پر فلم بنانے کا کہا تھا جس کے لئے 20 کروڑ روپے رئیلٹی کی مد میں دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ فلم کی ہدایت کار کو رئیلٹی کی رقم نہ دینے پر فلم بنانے سے منع کردیا تھا جس کے باوجود میری زندگی پر فلم بنائی گئی ہے۔جوڈیشل مجسٹریت کی عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے سلمان خان، انوشکا شرما اور فلم کے ہدایت کار علی عباس کو نوٹسز جاری کردیئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا
-
میرا بیٹا منت مرادوں کے بعد پیدا ہوا، ظالم نے میری دنیا اجاڑ دی، 6 سالہ ولی کے والد کی دہائی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































