بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

فلم ’’ ڈان 3‘‘ میں شاہ رخ کے ساتھ پریانکا چوپڑا کی جگہ نئی حسینہ نظر آئیں گی ، نام سامنے آگیا

datetime 11  جولائی  2016 |

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم ’’ڈان 3 ‘‘کے میں معروف اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ جنگلی بلی ( پریانکا چوپڑا ) نہیں بلکہ سری لنکن حسینہ جیکولین فرنانڈس ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔تفصیلات کے مطابق فلمساز رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی جانب پہل کی گئی تھی مگر اداکارہ نے بالی ووڈ میں مصروفیات کی وجہ سے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی گئی تھی ، فلم سازوں کے ذرائع کے دعویٰ کیا ہیکہ فلم ڈان 3 پریانکا کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی کیو نکہ فلم کے دو حصوں میں اداکارہ بہت اچھی اداکاری کرچکی ہیں۔بھارتی ویب سائٹ بالی ووڈ ڈاٹ کام کے مطابق ’’ڈان۔3‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ سری لنکن حسینہ جیکولین فرنانڈس مرکزی کردار دا کریں گی۔
اس حوالے سے ہدایتکار فرحاں اختر کا ایک متضاد بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے فلم کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی ہے، جبکہ فلم ساز تیش نے کہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوجائے گی ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ نئی جوڑی ’’ ڈان۔3‘‘ کو کامیابی دلوانے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں تاہم اس حوالے سے فلم سازوں کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، جبکہ فرحان اختر نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔واضح رہے 1978 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ ڈان‘‘ میں امیتابھ بچن نے کردار ادا کیا تھا، جس کے بعد 2006 میں اس کا ری میک بنایا گیا ، جسے فلم بینوں نے بہت سراہا اور فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اب تک اس فلم کے دو پارٹ ریلیرز ہوچکے ہیں اور تیسرے پارٹ کی شوٹنگ جلد شروع ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…