لاہور(نیوز ٹو ڈے)پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے جتنی اچھی نہیں ہے ،قومی ٹیم اعتماد سے کھیلے تو کل میچ جیت سکتی ہے۔ کرکٹ دیوانگی “میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ اچھی ہے لیکن باو¿لنگ کافی کمزور ہے ،پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز سے بہتر ہے ،میچ میں یاسر شاہ کو لازمی کھلایا جائے۔ سعید اجمل نے کہا کہ یو اے ای کی ٹیم میں شامل لڑکے جاب کرتے ہیں اور باقاعدہ کھلاڑی نہیں ہیں ا ن کی زمبابوے کیخلاف پرفارمنس شاندار تھی ،باو¿لنگ تھوڑی کمزور رہی تاہم بلے بازوں نے کافی متاثر کیا۔سرفراز نواز نے کہااگر ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں وکٹ پر گھاس ہوا تو یاسر کی جگہ احسان عادل کو کھلائیں،ٹیم کو بائیں ہاتھ کے ایک لیگ سپنر کی اشد ضرورت ہے ،حارث سہیل کو پارٹ ٹائم باو¿لر کے طور پرہی استعمال کیا جائے۔ہماری ٹیم کو پچ کی مناسبت سے بیٹنگ کرنا ہوگی ،بھارت کیخلاف بھی کوئی لمبی پارٹنر شپ بن جاتی تو ہم میچ جیت جاتے۔سرفراز نواز نے انکشاف کیا کہ انہیں بھارت سے فون آتے ہیں ،وہ لوگ بتاتے ہیں کہ اس طرح کے میچ میں ایک میڈن اوور کھیلنے کا بکی 15کروڑ روپے دیتے ہیں ،ہمارے انٹی کرپشن یونٹ کو آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی ور اس قسم کی چیزوں کو دیکھنا ہوگا۔عمران نذیر نے کہا کہ یواے ای کے کھلاڑیوں نے زمبابوے کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی ،عاقب جاوید اور مدثر نذر نے ان پر بہت محنت کی ہے اور وہ ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کرسکتے ہیں۔
پاکستان کو ٹیم ویسٹ انڈیز سے بہتر بلے بازوں کو سنبھل کر کھیلنا ہوگا،سعید اجمل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
وراثت
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































