اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چہرے کے حسن میں نکھار لانے کیلئے لوگ صدیوں سے ایلو ویرا استعمال کرتے آرہے ہیں۔ عام طور پر ایلوویرا کو سورج کی تمازت سے متاثرہ جلد کو درست حالت میں واپس لانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم حال ہی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق ایلوویرا چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے بیش بہا خزانے سے کسی صورت کم نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حسن کی نگہداشت کیلئے مصنوعات تیار کر نے والی بیشتر کمپنیاں ایلو ویرا استعمال کرتی ہیں۔ علا وہ ازیں ماہرین صحت کی رائے کے مطابق ایلو ویرا کا جلد کی اوپری سطح پر استعمال بہتر ہے تاہم اس کا رس پینے سے صحت پر بڑی حد تک مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق اس پودے میں قدرت نے 200سے زائد ایکٹیو امائنوایسڈز، وٹامنز اور اینٹی آکسی ڈینٹس رکھے ہیں جو ناصرف جلد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے اہم ہیں بلکہ قلبی صحت کیلئے بہترین ہیں۔ماہرین کی جانب سے ایلوویرا کے جلد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے پانچ فوائد بتائے گئے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔فائدہ نمبر1:ایلوویرا جیل میک اپ صاف کرنے کیلئے بہترین میک اپ ریمور کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس کیلئے آپ کو روئی یا ٹشو اور خالص ایلوویرا جیل درکا ہوگا۔ پس روئی یا ٹشو کو ایلو ویرا جیل میں بھگو کر چہرے کا میک اپ صاف کریں اس کے باقاعدہ استعمال سے جلد جواں ہو گی۔فائدہ نمبر2: 2009 میں شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 90روز تک ایلوویرا کا رس پینے سے چہرے کی جھریاں غائب ہو جاتی ہیں۔ پی سی اے سکن کی چیف سائنٹیفک آفیسر معروف ڈرماٹالوجسٹ جینفر لنڈر کا کہنا ہے کہ ایلو ویرا کا جوس استعمال کرنے سے جھریوں میں کمی اور چہرے کی جلد کی لچک میں اضافہ ہوتا ہے۔فائدہ نمبر3: ایلوویرا جیل کا استعمال بھنوو¿ں کو اپنی جگہ پر سیٹ رکھنے کیلئے بہترین ہے۔فائدہ نمبر4: اگر ایکنی یا دانوں کی وجہ سے جلد سرخ اور سوزش زدہ ہوجائے تو ایلوویرا جیل کے باقاعدہ استعمال سے سرخی اور سوزش میں آرام ملتا ہے اور جلد تروتازہ ہوجاتی ہے۔فائدہ نمبر5: بہت سے لوگوں کو منہ کے اندرونی مسائل کا سامنا ہوتا ہے ،جیسے اندرونی حصے میں سوجن یا مسوڑھوں سے خون آنا وغیرہ۔ 2014 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایلو ویرا جیل کو منہ کے اندر لگانے سے منہ کی سوجن اور مسوڑھوں سے خون آنے جیسے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ –
جسم کی سوزش اور چہرے کے دانوں کا علاج اب انتہائی آسان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم(دوسرا حصہ)
-
سرکاری ملازمین پر پابندیاں عائد
-
کالعدم بی ایل ایف کی خاتون خودکش بمبار کے سہولت کار کی بیوی کے تہلکہ خیز انکشافات
-
وفاقی حکومت کے سرکاری ملازمین کیلئے نئے قوانین نے ہلچل مچا دی
-
ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا ءسے نکال کر مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں شامل کر دیا
-
ڈیزل سے لدا پاکستانی جہاز خیرپور آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد واپس ہوگیا
-
مقامی مارکیٹ میں سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد پھر مہنگا ہوگیا
-
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا اہم بیان سامنے آگیا
-
لاہور ،شادی کا جھانسہ دے کر سپر وائزر کی سکیورٹی گارڈ خاتون سے جنسی زیادتی
-
آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے ایران نے نئی شرائط رکھ دیں
-
ویرات کوہلی کے تصویر لائیک اور ان لائیک کرنے پر لزلیز نے خاموشی توڑ دی
-
اسلام آباد میں ایچ آئی وی کا پھیلا ئوتیزی سے جاری، 618 نئے کیسز رپورٹ
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت سے انکار کر دیا
-
انجینئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ



















































