پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی کی شدت اور رمضان المبارک کے دوران بارہ کروڑ روپے سے زائد کے اے سیز ، سپلیٹ ، روم کولر خریدے گئے ہیں ۔ خیبر بازار ، پشاور کینٹ ، کارخانوں مارکیٹ ، سمیت دیگر مقامات پر 29شعبان سے رمضان المبارک کے پانچویں دن تک اشیا ء کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے رمضان المبارک میں گرمی کی شدت پرقابو پانے کے لئے صوبائی دارلحکومت پشاور سے درجنوں شہری ٹھنڈے مقامات پربھی منتقل ہو چکے ہیں ۔تاہم گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے بارہ کروڑ روپے مالیت سے زائد کے اے سیز ، سپلیٹ او روم کولر خریدے گئے ہیں جبکہ اس کی فروخت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ بعض علاوقوں میں بجلی چوری بھی ہو رہی ہے جس کے باعث ٹرپنگ کی شکایات بھی بڑھ رہی ہے رمضان المبارک کے دوران گرمی کی شدت کی کمی کے لئے بعض روزہ دار دریائے کابل اور دریائے سندھ کے کناروں پر بھی روزانہ افطاری کر رہے ہیں۔