بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

صارفین کو مشکلات کا سامنا، ہزاروں ملازمین پھنس کر رہ گئے

datetime 2  جولائی  2016 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید کی تیاریوں میں صارفین کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے تمام بینکوں کو ہفتے کو بھی کام کرنے کا حکم دیا تھا تاہم نیشنل بینک آف پاکستان کے سسٹم نے کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں کام کرنا چھوڑ دیا ٗکراچی، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر میں نیشنل بینک کے صارفین نے عید کی تیاریوں کے لیے رقم کے حصول کیلئے صبح سویرے بینک پہنچے لیکن انھیں اس وقت کوفت کا سامنا کرنا پڑا جب بینک کا کمپیوٹر نظام خراب ہوگیا۔سسٹم خراب ہونے کے باعث بینک کے باہر بزرگ پنشنرز اور عوام کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔واضح رہے اسٹیٹ بینک نے عید کے پیش نظر تمام بینکوں کو ہفتے کے روز بھی کام کرنے کی ہدایت جاری کی تھی ٗ جمعے کو سالانہ چھٹی کے باعث بینک بند تھے دوسری حکومت کی جانب سے عید کی تعطیلات کے اعلان کے مطابق پیر کو بینکوں کا آخری ورکنگ ڈے ہوگا۔ کراچی کی طرح رحیم یارخان میں بھی پنشنرز کو نیشنل بینک سے پیسے وصول کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جہاں نیشنل بینک کی مرکزی برانچ کا سسٹم خراب ہوگیا جس کے باعث سیکڑوں صارفین اپنے چیک کیش نہیں کرواسکے۔رحیم یار خان میں صبح 8 بجے سے قطار میں کھڑے پنشنرز اور صارفین کے بینک عملے میں تلخ کلامی کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔نیشنل بینک میں پاکستان کے اکثر سرکاری اداروں کے اکاؤنٹ ہیں اور بینک کے نظام کی خرابی کے باعث سرکاری ملازمین کو اپنی تنخواہوں کی وصولی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔نیشنل بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قائم 1400 برانچز پر بہت زیادہ دباؤ ہے ٗ16 لاکھ پنشنرز نیشنل بینک سے پنشن حاصل کرتے ہیں



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…