جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

استنبول حملے میں ہریتک روشن کیساتھ کیا ہوا ؟ جانئے

datetime 29  جون‬‮  2016 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) استنبول ایئر پورٹ پر یکے بعد دیگرے ہونے والے خود کش حملوں میں 36 افراد جاں بحق اور 147 افراد زخمی ہوئے لیکن خوش قسمتی سے بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن دھماکے ہونے سے کچھ ہی دیر پہلے وہاں سے نکل گئے جس کی وجہ سے بال بال بچ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بالی ووڈ سپر سٹار ہرتیک روشن کا کہنا تھا کہ خودکش حملے سے کچھ دیر قبل میں استنبول ایئر پورٹ پر موجود تھا جبکہ اس وقت میرے بچے بھی میرے ہمراہ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی کونیکٹنگ فلائٹ مس کردی جس کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ہی پھنس گیا جبکہ اگلی فلائٹ اگلے دن کی تھی لیکن حملے سے کچھ گھنٹے پہلے ہی اکانومی کلاس کی ٹکٹ لے کر روانہ ہوگیا جس میں استنبول ایئر پورٹ کے انتہائی مہربان سٹاف نے میری مدد کی۔ہرتیک روشن کا کہنا تھا کہ معصوم لوگ مذہب کے نام پر مار گئے ہیں ، ہمیں دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا ہی ہوگا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر سٹار ہرتیک روشن ترکی میں اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے کپڑوں کے برانڈ ایچ آر ایکس کے فوٹو شوٹ کیلئے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…