سکردو(آئی این پی )سرکاری و نجی بینکو ں نے لین دین میں ودہولڈینگ ٹیکس وصولی کرنا شروع کردیا،10لاکھ سے زائد رقم کی منتقلی پر 15فیصد ودہولڈینگ ٹیکس عائد کردیا۔تفصیلات کے مطابق سکردوکے ایک نجی بنک نے کرایے کی مد میں مالک دکان کواداکی جانے والی پے منٹ سے 15فیصد ود ہولڈینگ ٹیکس کی کٹوتی کردی ۔بنک کی جانب سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق 10لاکھ سے زائد رقم پر15فیصد ، ڈیڑھ لاکھ تک 7فیصدودہولڈینگ ٹیکس وصول کیاجائے گا جبکہ جی بی تعمیرات عامہ نے ٹھیکداروں اوراخباری بلات سے 3فیصد کے حساب سے انکم ٹیکس کٹوتی کردی ہے ۔صارف کے مطابق بنک سے ودہولڈینگ ٹیکس کی کٹوتی کے بعدجاری ہونے والی تفصیلات میں بتایاگیا ہے کہ مذکورہ کٹوتی کی رقم کوجی بی کے اکاوئنٹ میں جمع کردیاگیاہے ۔