کراچی(این این آئی)روسی قونصل جنرل اولیگ این ایودیو نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مستحکم تجارتی تعلقات چاہتے ہیں ، آئندہ ماہ اس سلسلے میں اہم وفود کا تبادلہ بھی ہوگا۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں روس کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے مابین تجارتی تعلقات بڑھانے میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کے سی ای او ایس ایم منیر نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور انکی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر کاٹی کے سرپرست اعلیٰ اور سی ای و ٹی ڈی اے پی ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاجروں کو روس میں کاروباری مواقع سے بھرپور فوائد حاصل کرنے کے لیے وہاں جانا چاہیے، انھوں نے کہا کہ روس برآمد کنندگان کے لیے ایک بڑی مارکیٹ ہے، وہاں پاکستان مصنوعات کی طلب پیدا کی جاسکتی ہے جس سے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ روس نے تاجر دوست پالیسیاں اپنائی ہیں اور وہاں کاروباری وفود کا خیرمقدم انتہائی شاندار انداز میں کیا جاتا ہے، ایس ایم منیر نے پاک روس تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے روسی قونصل جنرل اولیگ اویودیو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاٹی کے صدر زاہد سعید نے کہا کہ عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں دیکھا جائے تو گذشتہ چند برسوں میں روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں خوش گوار تبدیلیاں آئی ہیں، تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے لیے تجارتی اور صنعتی شعبے میں بے پناہ مواقع ہیں جن سے استفادہ کرکے تجارتی اور ملکی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج روس کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ میں ٹی ڈی اے پی کے سی ای او اور صنعت کار و تاجر برادری کے قابل فخر قائد ایس ایم منیر نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے، اور روس کے ان شہروں میں تجارتی وفود لے کر گئے ہیں جہاں اس سے پہلے کوئی پاکستانی وفد نہیں گیا تھا اس کے علاوہ تجارتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ایس ایم منیر انتہائی متحرک کردار ادا کررہے ہیں جوایک قابل تحسین قومی خدمت ہے۔ تقریب میں کاٹی کے سابق صدور، ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان اور صنعت کاروں نے شرکت کی۔
روس نے پاکستانیوں کے لئے دروازے کھول دیئے روسی سفیر نے بڑی پیشکش کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
مشہور بھارتی اداکارہ ٹریفک کے المناک حادثے میں چل بسیں
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کے شیڈول کا اعلان
-
ایران نے اسرائیل پرداغے جانے والے میزائلوں پر تھینک یو پیپلز آف پاکستان لکھ دیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا
-
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ۔۔۔اوگرا کا مؤقف بھی آ گیا
-
شاپنگ مالز اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند ! تاجر برادری کا بڑا اعلان
-
عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی ! حکومت کا 24 ہزار فونز خریدنے کا اعلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
محلے دار نے بھتیجے کے گھر آئی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
-
فلور ملوں نے آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا



















































