کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی دنوں سے جاری مندی کے بادل چھٹ گئے ،کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو اتار چڑھاؤ کے بعدتیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس کی 37000کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا ۔سرمائے کے مجموعی حجم میں21ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین چھوڑنے کا فیصلہ اور سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحا ل پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے ۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی سیمنٹ ،توانائی ،آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 37200پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا تاہم فروخت کے دباؤ کے باعث ایک موقع پر انڈیکس 36800پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گرگیا تھا۔منگل کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں37.06پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس37039.57پوائنٹس سے بڑھ کر37076.63پوائنٹس پرآگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس72.83پوائنٹس کے اضافے سے21188.29پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس24726.07پوائنٹس سے بڑھ کر24798.5پوائنٹس پربند ہوا۔منگل کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں21ارب72کروڑ75لاکھ72ہزار48رو
مسلسل بری خبروں کے بعد کاروباری برادری کیلئے خوشی کی خبر آگئی
28
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں