اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ کے اہم باؤلر سٹین فلو میں مبتلا

datetime 19  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن: ….جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین فلو میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث انہوں نے بدھ کے روز ٹریننگ نہیں کی تاہم امید کی جارہی ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف میلبورن میں میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

ٹیم مینیجر لیراٹو مالیکوٹو نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اسٹین کو معمولی سائنوسائٹس ہوا ہے تاہم وہ کل سے ٹریننگ شروع کردیں گے۔

اسٹین کی اتوار کے روز ہندوستان کے خلاف اہم میچ میں شرکت یقینی نظر آتی ہے تاہم وہ ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

ہندوستان کے خلاف اسٹین نے اب تک 12 میچوں میں 23 وکٹیں 19.17 کے اوسط سے حاصل کر رکھی ہیں۔

تیز گیند باز سری لنکا کے خلاف ورام اپ میچ میں صرف سات اوورز کروا پائے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف انہیں ریسٹ دیا گیا۔

زمبابوے کے خلاف میچ میں بھی اسٹین فلو کی کیفیت سے دوچار تھے اور اس میچ میں ان کی کارکردگی بھی متاثر کن نہیں تھی۔ میچ میں اسٹین نے 64 رنز کے عوض صرف ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

97 ایک روزہ میچز میں 152 وکٹیں حاصل کرنے والے اسٹین دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز میں شمار کیے جاتے ہیں ۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…