اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کو سزائے موت سنادی گئی

datetime 18  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا….. بنگلا دیش میں جنگی جرائم سے متعلق خصوصی ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے نائب امیر عبدالسبحان کو پھانسی کی سزا سنا دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنگی جرائم کے خصوصی ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے 79 سالہ  نائب امیر عبدالسبحان کے خلاف قتل، تشدد، لوٹ مار اور خواتین سے زیادتی کے 9 مختلف الزامات کی سماعت کی جس میں ٹریبول نے انہیں  6 الزامات میں مجرم قراردیتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنادیا، وکیل صفائی نے ٹریبونل کے فیصلے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے نائب صدر پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جب کہ ٹریبونل کا فیصلہ بددیانتی پر مبنی ہے جسے اعلی عدلیہ میں چیلنج کیا جائے گا۔

دوسری جانب ٹریبونل کا فیصلہ آنے کے بعد ڈھاکا کی عدالت کے باہر مشتعل افراد نے  پیٹرول بموں سے حملہ کیا جب کہ حکومت نے حالات کشیدہ ہونے کے پیش نظر دارالحکومت سمیت مختلف صوبوں میں سیکیورٹی سخت کردی ۔

واضح رہے کہ  بنگلا دیش میں عوامی لیگ کی حکومت نے 1971  کے واقعات کے حوالے سے ایک خصوصی ٹریبونل قائم کیا ہے جو اب تک مختلف افراد کو سزائیں سناچکا ہے جس میں سے زیادہ تر کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے جب کہ اس سے قبل جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنما علی احسن محمد مجاہد کو سزائے موت اور غلام اعظم کو90 سال قید کا حکم بھی سنایا جاچکا ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…