جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

مودی حکومت کا پول کھلتے ہی بڑے رازوں سے پردہ فاش ہو گیا، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 28  جون‬‮  2016 |

انئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں وزیر اعظم سے لے کر دیگر وزراء اور رہنما اگر چہ مسلسل کارپوریٹ فراڈ میں کمی کا دعویٰ کر رہے ہیں تاہم ایک امریکی ادارے کرول انک کی جانب سے دنیا بھر میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق بھارت میں ہونے والے کارپوریٹ فراڈ میں بدعنوانی اور رشوت کا حصہ 25 فیصد سے زیادہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرول انک نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ کارپوریٹ فراڈ کے سلسلے میں بھارت صحرائے صحارا کی ذیلی خطے کے ممالک اور کولمبیا کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔کرول اور اینامسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی جانب سے کرائے جانے والے اس مشترکہ سروے میں قومی اور بین الاقوامی سطح کی کمپنیوں میں کام کرنے والے دنیا بھر کے 768 ایگزیکٹیوز نے حصہ لیا۔یہ سروے 2015 سے مارچ 2016 کے دوران کیا گیا۔سروے میں شامل 80 فیصد کمپنیوں نے گذشتہ سال اپنی کمپنیوں میں دھوکہ دہی کے واقعات کو قبول کیا۔
اس سے قبل سنہ 14۔2013 میں اس کا تناسب 69 فیصد تھا۔اس دوران 92 فیصد کمپنیوں میں فراڈ کا پتہ لگا ہے جبکہ 14۔2013 میں ایسی کمپنیوں کی تعداد 71 فیصد تھی۔کرول کی منیجنگ ڈائریکٹر اور جنوبی ایشیا کے معاملات کی سربراہ رشم کھرانہ نے ایک بیان میں کہاکہ اندرونی دھوکہ دہی کے معاملے میں بھارت بہت زیادہ حساس ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ کمپنیوں نے اب اس بات کو سمجھنا شروع کر دیا ہے کہ اس خطرے کو کم کرنے کے لیے کچھ کیا جانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…