جئے پور….بھارت میں ایک خاتون نے ٹرین کے ٹائلٹ میں بچے کو جنم دیدیا جو ماں کے پیٹ سے باہر آتے ہی پائپ سے سیدھا ریلوے ٹریک پر جاپہنچا لیکن خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔
برطانوی و بھارتی میڈیاکے مطابق 22سالہ منو اپنے خاوند اور والدہ کے ہمراہ سورت گڑھ سے ہنومان گڑھ کی طرف ٹرین میں سفر کررہی تھی کہ اُسے تکلیف محسوس ہوئی اور اُس کے پاس ٹائلٹ جانے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھاجہاں اُس نے ایک بچے کو جنم دیا لیکن بے دھیانی اور تکلیف میں بچہ گر گیا۔
ٹرین نے ہنومان گڑھ جنکشن کی طرف اپنا سفر جاری رکھا اور وقت گزرنے کے ساتھ منوکے اہل خانہ نے محسوس کیاکہ وہ ٹائلٹ میں ہی موجود ہے اور ٹرین کے اپنی منزل پر پہنچتے ہی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ بچہ بھی صحیح سلامت مل گیا۔
ایک مقامی شخص نے پولیس کو بتایاکہ ٹرین کی پٹڑیوں کے درمیان میں ایک بچہ چلارہاتھا،بچے کو ماں سے ملادیاگیا اور دنوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
بچہ پیدا ہو تے ہی پٹڑی پر جا گرا پھر بھی محفوظ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر؛ صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے



















































