اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہے ،حفیظ نے خبردار کر دیا

datetime 18  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی…..قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ہندوستانی ویب سائٹ کی رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے جس میں انہیں کہتے ہوئے بتایا گیا کہ چیف سلیکٹر معین خان اور کوچ وقار یونس قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو سائیڈ لائن کر رہے ہیں۔

جب حفیظ سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹس سے مکمل لاعلی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا، یہ پاکستانی ٹیم کو نقصان پہنچانے اور بدنام کرنی کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اور کھلاڑی متحد ہیں، ڈریسنگ روم میں کسی بھی قسم کے اختلافات یا سیاست نہیں، ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمیں اس طرح کی سازشی کہانیوں کو ختم کرنا چاہیے۔

حفیظ نے کہا کہ میرے ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

’پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے جو کچھ میرے نام سے لکھا ہے، انہیں وہ سب ثابت کرنا پڑے گا، میں یہ معاملہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے علم میں لاؤں گا کیونکہ یہ بہت شدید الزامات ہیں۔

ہندوستانی ویب سائٹ آئی بی این لائیو پر لگی خبر میں پرئیس ٹرسٹ آف انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے گیا ہے کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم کو درپیش اندرونی مسائل کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے۔

ہندوستانی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ حفیظ کو جب سے ٹیم مینجمنٹ نے انجری کے باعث آسٹریلیا سے واپس پاکستان بھیجا ہے، وہ متعدد مواقوں پر میڈیا سے رابطہ کرتے رہے اور ہمیشہ ہی ان کے پاس کہنے کے لیے بہت کچھ ہوتا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چیف سلیکٹر معین خان اور ہیڈ کوچ وقار یونس ٹیم میں فیصلے کر رہے ہیں اور کپتان مصباح الحق کو فیصلے کرنے کا اختیار نہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حفیظ کو کوچ وقار یونس کے ٹریینگ کے طریقہ کار پر اختلاف تھا اور وہ محسوس کرتے تھے کہ اس وجہ سے کھلاڑی میچ سے قبل تھک جاتے ہیں۔

اس معاملے پر کوچ اور آل راؤنڈر کے درمیان سڈنی میں تلخ گفتگو بھی ہوئی تھی۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…