اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آپ جلدی میں ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں،اب حاضر ہے الیکٹرانک ٹی بیگ

datetime 18  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پونے: ایک اچھا اور جلدی مل جانے والا چائے کا کپ انسان کے ایک اندر چستی اور تیزی پیدا کردیتا ہے لیکن چائے کا ایک طریقہ ہے جس کو تیار کرنے میں  وقت درکار ہوتا اور کچھ انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن اب حاضر ہے جلد چائے تیار کردینے والا الیکٹرانک ٹی بیگ بس بٹن دبایئے اور لمحوں میں آپ کے پسندیدہ ذائقے کی چائے تیار ہوجائے گی۔

اس آلے کو تیار کرنے والے ڈیزائنرپونے کی 22 سالہ بھارتی طالبہ اوتارا گھوٹکے نے’ مائی چائے‘ کا نام دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے پانی کے کپ میں اسے رکھیں اور بٹن دبادیں، بٹن دباتے ہی ٹی بیگ میں موجود چائے کے پتے فوری طور پر حل ہونا شروع ہوجایئں گے اور  بس چند لمحوں میں چائے تیار ہو جائے گی۔ الیکٹرانک ٹی بیگ میں بیٹری لگائی گئی ہے جو اس کو چارج کرتی ہے اس لیے  آپ اسے جیب اور ہینڈ بیگ میں رکھ سکتے ہیں اور جب اور جہاں دل کرے اسے نکالیں اور چائے تیارکر لیں جبکہ بیٹری کو ری چارج کرنے سے قبل اس سے 3 سے 4 کپ تیار کر سکتے ہیں۔ اس الیکٹرانک ٹی بیگ میں چار قسم کی چائے وقت کو ایڈجسٹ کر کے تیار کی جا سکتی ہے۔ چائے پینے والا  سبز چائے، بلیک ٹی، ہربل یا اولونگ چائے میں سے جو بھی پینا چاہے بس اپنے ذائقے کے مطابق اس کے تہ میں چائے کی پتیاں رکھ دے، اس میں لگا تھرمو الیکٹرک میٹریل پانی کو مطلوبہ درجہ حرارت پر گرم کردیتا ہے۔ بلیک ٹی 88 ڈگری پر تین منٹ میں تیارہوجاتی ہے جبکہ سبز چائے کو تیار کرنے میں صرف دو منٹ لگتے ہیں۔

 گھوٹکے کا کہنا ہے کہ اسے اس ڈیوائس کو تیار کرنے میں 2 سال کا عرصہ لگا جبکہ اس کی قیمت 35 پاونڈز ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…