ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

مودی حکومت خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے کے لئے سرگرم،جا ننے کیلئے کلک کریں

datetime 17  فروری‬‮  2015 |

نئی دلی: بھارت نے خطے میں اپنے اثرو رسوخ  میں اضافے میں تیزی لاتے ہوئے سری لنکا کے ساتھ سول جوہری تعاون کا معاہدہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان سول جوہری تعاون کا معاہدہ سری لنکا کے نو منتخب صدر میتھری پالا سری سینا کے دورہ بھارت کے دوران طے پایا جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیگر معاملات میں اشتراک کا بھی اعلان کیا گیا۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان معاہدے کے تحت بھارت سری لنکا کو جوہری توانائی کے منصوبوں میں معاونت فراہم کرے گا جب کہ  600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے ایٹمی ریکٹر بھی فروخت کیے جائیں گے، اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کا نشان ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان یہ معاہدہ ایسے وقت طے پایا ہے جب چین  سری لنکا میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ  گزشتہ برس سری لنکا کی سمندری حدود میں چینی آبدوزوں کی موجودگی پر بھارت کی جانب سے اعتراض بھی سامنے آیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…