اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لاہور میں پولیس لائنز کے باہر خودکش دھماکہ، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

datetime 17  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوئے۔

لاہور کے علاقے ایجرٹن روڈ میں واقع قلعہ گوجر سنگھ پولیس لائنز کے ساتھ واقع ہوٹل کے باہر کھڑی گاڑیوں کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوئے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی جب کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو مختلف میو اور گنگا رام اسپتال پہنچایا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں سے بھی کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، واقعے کے بعد شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ کی جانب تمام راستوں کو عام افراد کی آمدو رفت کے لئے بند کردیا اور اطراف کی عمارتوں پر ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات کردیئے گئے جب کہ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور نے سخت سیکیورٹی کے باعث پولیس لائنز کے اندر نہ پہنچ پانے کی وجہ سے خود کو باہر ہی دھماکے سے اڑا لیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے واقعے کی مذمت اور اس کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…