اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایپل کی اس برس آنے والی حیرت انگیز ڈیوائسز

datetime 16  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل کا آئی فون ہو یا آئی پیڈ ٹیکنالوجی کے متوالوں کو اس کمپنی کی ہر ڈیوائس کا بے تابی سے انتظار رہتا ہے اور گزشتہ برس بھی ان کے لیے کئی نئے ماڈلز سامنے آئے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس برس یعنی 2015 میں یہ کمپنی آپ کے لیے کیا کچھ پیش کررہی ہے ؟ نہیں تو ہم اس سلسلے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

۔ ایپل واچ کو متعارف کرنے کا اعلان تو گزشتہ سال ہی ہوا مگر اسے فروخت کے لیے اس برس موسم گرما میں پیش کیا جائے گا اب تک اس ڈیوائس کی تصاویر تو سامنے آچکی ہیں مگر ابھی اس کے بیشتر فیچرز کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں۔

۔ ایپل کی جانب سے اس سال بہت بڑے سائز کا آئی پیڈ پیش کیے جانے کا امکان ہے جسے لوگوں نے پہلے ہی آئی پیڈ پرو یا آئی پیڈ پلس کا نام دے دیا ہے تاہم کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

۔ پہلے سے زیادہ پتلا آئی پیڈ ائیر تھری بھی 2015 میں آپ کے ہاتھوں میں ہوگا۔

۔ آئی پیڈ منی فور اس سال کے اختتام تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس میں پہلے سے بہتر پروسیسر اور کیمرہ ہوگا۔

۔ آئی فون کا نیا ماڈل تو ہر سال ہی ایپل کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے اور 2015 میں آئی فون سکس ایس نئے فیچرز کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے تاہم اس اسمارٹ فون کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی آئی فون 7 میں ہی سامنے آئے گی۔

۔ ایسی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ ایپل اس برس چار انچ اسکرین کا آئی فون سکس منی بھی متعارف کرائی جاسکتی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ منی ماڈل ہونے کے باوجود یہ آئی فون فائیو کے برابر سائز کا ہوگا۔

۔ نئے آئی فونز کا مطلب ہے نیا سافٹ ویئر تو آئی او ایس نائن (موبائل فون آپریٹنگ سسٹم) کے لیے تیار رہیں۔

۔ ایپل کی جانب سے اس کے لیپ ٹاپ سیریز کیا نیا ماڈل میک بک پرو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو کہ میک بک ائیر سے زیادہ پتلا مگر بہتر فیچرز کا حامل ہوگا۔

۔ میک بک ائیر کو اپ ڈیٹ کرکے اس میں ایپل کا ریٹینا ڈسپلے شامل کیا جاسکتا ہے۔

۔ ستائیس انچ کا آئی میک (مانیٹر) 2013 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا مگر اس سال ایپل کی جانب سے 21.5 انچ کے سائز کا ریٹینا ڈسپلے والا ماڈل سامنے آنے کا امکان ہے۔

۔ یہ سال ایپل اور وائی فائی سے منسل ڈیوائسز کے لیے بڑا ثابت ہوگا کیونکہ آئی او ایس ایٹ میں شامل فیچر ہوم کٹ کے ذریعے آپ کو اپنے موبائل فون کے ذریعے تھرمو اسٹیٹ اور دروازوں کے تالوں کو اپنی مرضی کے مطابق چلانے کا موقع مل سکے گا۔

۔ ایپل پے 2.0 اس برس سامنے آرہا ہے جس کے ذریعے آپ زیادہ سے زیادہ اپنی پسندیدہ اپلیکشنز اپنے اسمارٹ فونز سے خرید سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…