پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

برطانوی ریفرنڈم کے پاکستان پر اثرات ، وزیر تجارت نے وضاحت جاری کردی

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی ) وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ برطانوی ریفرنڈم کے باوجود جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کی برطانیہ کو برآمدا ت متاثر نہیں ہوں گی ۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں برطانیہ کے یورپی یونین سے باہرنکلنے پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی ایکسپورٹرز برطانیہ کو بلا تامل برآمدات جاری رکھیں کیونکہ برطانیہ کے جی ایس پی پلس کے ختم ہونے کا فوری خدشہ درپیش نہیں ، برطانیہ کے یورپی یونین سے باہر نکلنے پر یورپی یونین کے لزبن ٹریٹی کا آرٹیکل 50لاگو ہوتا ہے جس کے تحت یونین سے باہر نکلنے والا ملک پہلے اس حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کرتا ہے ، برطانیہ کے تنا ظر میں ایسا کوئی نوٹیفیکیشن فی الوقت جاری نہیں کیا گیا، آرٹیکل 50کے مطابق نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے دو سال بعد تک یورپی یونین کے معاہدے اور اقرار نامے اس ملک پر لاگو ہوتے ہیں لہٰذا پاکستان کیلئے برطانیہ کے جی ایس پی پلس کے فوری ختم ہونے کا کوئی خطرہ نہیں۔ ہفتہ کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت ،وزارت خارجہ اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ انگلینڈ کے ریفرنڈم کے بعد کی صورتحال سے متعلق فوری آگاہی ملتی رہے،وزارت تجار ت نے انگلینڈ میں موجود کمرشل کونسلرز کو بھی متعلقہ حکام سے رابطے کی ہدایت کردی ہے، وزارت تجارت بھی برطانوی وزارت تجارت سے سیاسی اور پالیسی صورتحال سے متعلق وضاحت کیلئے رابطہ کرے گی ۔مزید برآں وزارت تجارت میں آئندہ ہفتے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں انگلینڈ میں حالیہ ریفرنڈم کے بعد کی صورتحال سے متعلق پاکستان کا تجارتی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…