اسلام آباد(نیوزڈیسک)بینکوں کی لمبی چھٹی،عوام سرِ پکڑ کر بیٹھ گئے،عید سے پہلے تنخواہیں ملنا بھی مشکل ہوگیا، تفصیلات کے مطابق عید سے قبل بینکوں کی لمبی چھٹیوں کی وجہ سے عوام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے تقریباً دس دن بینک مسلسل بند رہیںگے جبکہ اس دوران صرف ایک ہی دن ایسا باقی بچتاہے جس دن بینک کھلیںگے۔ عوام کے لئے عید سے پہلے تنخواہیں بینک سے نکالنا ایک بڑا سوال بن گیا ہے ،دلچسپ امر یہ ہے کہ یکم جولائی سے لیکر دس جولائی کے درمیان بینکوں کا صرف ایک ہی دن ایسا آرہاہے جس دن بینک کھلیںگے جبکہ باقی تمام دن مختلف وجوہات کی بناءپر بینک بند رہیںگے، یکم جولائی کو بینک معمول کے مطابق آڈٹ کی وجہ سے بند رہیںگے اس کے علاوہ دو اور تین جولائی کو چھٹی کی وجہ سے بندرہیںگے جبکہ پانچ سے آٹھ جولائی تک عید کی تعطیلات کی وجہ سے بینک بند رہیںگے جس کے بعد ایک اور مسئلہ نو اور دس جولائی کو پھر ہفتہ اور اتوار کی وجہ سے تعطیل ہے اس طرح ان دس دنوں میں صرف چار جولائی ہی ایک ایسا دن بنتا ہے جس دن بینک کھلے رہیںگے اور اس ایک دن میں دس دن کاکام نمٹنا ناممکن ہی ہے ،عید کی تنخواہوں کے چیک بھی جن افراد نے تیس جون کو جمع کروائے ہوںگے ان کابھی ایک دن میں کلیئر ہونا ناممکن نظر آتا ہے اس طرح یوں محسوس ہورہاہے کہ بڑی تعداد میں عوام عید پر بغیر تنخواہوں کے ہی گزارہ کریںگے۔