ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

مردوں میں بانجھ پن کی ۰۱وجوہات،انسے بچنے کیلئے کلک کریں اور جا نئیے

datetime 15  فروری‬‮  2015 |

ہمارے معاشرے میں اگر کوئی جوڑا بے اولاد ہوتا ہے تو اس کا سب سے زیادہ الزام عورت کو دیا جاتا ہے حالانکہ بے اولادی صرف عورت کے باعث نہیں بلکہ مرد کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے جب کہ سائنسدانوں نے مردوں کے بانجھ پن کی کئی وجوہات کا پتہ چلایا ہے۔

گلے کے غدود میں سوزش:

گلے کے غدود میں سوزش کے باعث مردانہ جرثومے بننے میں رکاوٹ آتی ہے اور بعض حالات میں مرد مکمل بانجھ پن کا شکار بھی ہوجاتا ہے۔

ٹیسٹیکلز میں خون کی روانی کا متاثر ہونا:

سائنسی تحقیق کے مطابق ٹیسٹیکلز میں موجود خون کی روانی میں کمی کے باعث تولیدی جرثوموں کی افزائش نہیں ہوپاتی۔

ٹیسٹیکلز کا اپنی جگہ پر نا ہونا:

ماہرین کے مطابق دوران حمل بچے کے ٹیسٹیکلز پیٹ میں تشکیل پاتے ہیں اور پیدائش سے کچھ عرصہ قبل ہی یہ اس کی مخصوص جگہ پر آتے ہیں، بعض بچوں میں ایک یا دونوں ٹیسٹیکلز ہی اپنی جگہ پر نہیں آپاتے جس کی وجہ سے بچے میں مختلف طبی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں جن میں بانجھ پن بھی شامل ہے۔

ٹیسٹیکل کینسر:

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹیکیولر کینسر بھی مردانہ بانجھ پن کی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے، کینسر کی دیگر اقسام کی طرح اس کا علاج بھی اسی وقت ممکن ہے جب اس مرض کی تشخیص ابتدائی سطح پر ہی کرلی جائے، کینسر کی یہ قسم میں ٹیسٹیکلز کو شدید متاثر کرتی ہے جس کی وجہ سے مرد ناصرف ہمیشہ کے لئے بانجھ پن کا شکار ہوجاتا ہے بلکہ حق زوجیت کی ادائیگی کی صلاحیت سے بھی محروم ہوجاتا ہے۔

ذیابیطس:

جدید تحقیق کے مطابق ذیابیطس کا مرض بھی اسپرم کی افزائش پر اثر انداز ہوتا ہے۔

آپریشن یا چوٹ:

کھیل کے دوران کسی حادثے یا آپریشن کے باعث ٹیسٹیکلز کو خون پہنچانے والی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے، جس سے تولیدی جرثوموں کی افزائش متاثر ہوسکتی ہے۔

جسمانی معذوری:

پیشاب کی نالی میں رکاوٹ کے باعث بعض مردوں کا تولیدی مادہ حق زوجیت کے دوران اس کی اصل جگہ پر نہیں پہنچ پاتا  جس کے باعث بھی جوڑا اولاد کی نعمت سے محروم رہ سکتا ہے۔

مسلسل زیادہ درجہ حرارت میں کام کرنا:

وہ لوگ کو مسلسل زیادہ درجہ حرارت والے ماحول میں کام کرتے ہیں ان میں بھی بانجھ پن کے کیسز کی تعداد زیادہ دیکھی گئی ہے۔

آرام کی کمی، ذہنی دباؤ اور شراب کا استعمال:

بانجھ پن کی اکثر کیسز نفسیاتی مسائل کے باعث بھی سامنے آتے ہیں جن کی وجوہات بہت زیادہ کام، بے آرامی اور شراب نوشی ہوتی ہے۔

کرائیوپریزرویشن:

سائنسی اصطلاح میں کرائیوپریزرویشن اس پیچیدگی کو کہتے ہیں جو کیمیائی تابکاری کے باعث جسم کے خلیات، بافتوں یا کسی مخصوص عضو کو متاثر ہو، اس عمل کی وجہ سے بھی مرد بانجھ پن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…