منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’256 سال زندہ رہنے کا راز‘‘

datetime 20  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)عام آدمی سے اگر یہ سوال کیا جائے کہ کیا کوئی 256سال تک بھی زندہ رہ سکتا ہے ؟تو یقیناًجواب ہوگا کہ کسی عام انسان کے لئے حالیہ دور میں ایسا ممکن نہیں لیکن یہ حقیقیت ہے ۔ چین سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے انسان ’’لی چنگ ین‘‘کے

بارے میں علم ہوا ہے کہ وہ 256سال تک زندہ رہا۔نیویارک ٹائمز کے ایک 1930ء کے آرٹیکل میں انکشاف ہوا کہ چین کے ایمپیریل گورنمنٹ ریکارڈ کے مطابق چینی حکومت نے 1827ء میں ’’لی چنگ‘‘کو150ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور1877ء کے کاغذات سے علم ہوا کہ وہ ابھی بھی زندہ تھا اوراسے200ویں سالگرہ کی مبارک دی گئی۔ لی چنگ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس نے 10سال کی عمر میں ہربل ادویات کے متعلق علم حاصل کرنا شروع کیااور ہربل بوٹیوں کی تلاش میں اس نے چین کے دور دراز علاقوں جیسے کانسو،تبت،انم،سیام اور مانچوریا تک کا سفر کیا۔اس نے1749ء میں71سال کی عمر میں فوج میں شمولیت اختیار کی اور مارشل آرٹس کی تربیت دینے لگا۔ اس کے گاؤں میں مشہور روایات کے مطابق اسے قدیم دور میں لکھنا پڑھنا بھی آتا تھا اور اس نے23شادیاں کیں تھی جس سے اس کے200سے زائد بچے تھے۔اس کے علاقے کا ایک جنگجو سردار اسے اپنے گھر لے گیا اور جب اس سے لمبی زندگی کے بارے میں پوچھا تو ’’لی چنگ‘‘کا جواب تھا کہ ’’اپنے دل کو پرسکون رکھو،کچھوے کی طرح بیٹھو،کبوتر کی سی پھرتی رکھواور کتے کی طرح سوجا?۔‘‘اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے دماغ کو پرسکون رکھو کیونکہ اسی وجہ ہی سے تمہیں پریشانی لاحق نہیں ہوں گی اور لمبی عمر ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…