پیر‬‮ ، 09 جون‬‮ 2025 

اگر نیند میں کمی کرنا آپکا معمول ہے تو زرا یہ بھی پڑھ لیں

datetime 14  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک : کیا آپ اپنے بڑھتے جسمانی وزن سے پریشان ہے ؟ تو اس کا ملزم آپ کے کھانے کی عادات نہیں بلکہ آپ کی خراب نیند ہوسکتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

پینسلوانیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ایک رات کی خراب نیند بھی لوگوں کے اندر بہت زیادہ چربی والی غذاﺅں کا رجحان بڑھا دیتی ہے اور وہ زیادہ مقدار میں خوراک جسم کا حصہ بنانے لگتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کی کمی یا ناقص معیار لوگوں کے اندر موٹاپے کا سبب بننے والی خوراک کی رغبت بڑھا دیتا ہے اور وہ صحت بخش کھانوں کو ناپسند کرنے لگتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران 34 رضاکاروں کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ نیند کی کمی لوگوں کو زیادہ خوراک جسم کا حصہ بنانے کی جانب لے جاتی ہے اور کھانے کا انتخاب بھی ایسا ہوتا ہے جو موٹاپے کا سبب بنتا ہے۔

اس سے پہلے ماضی میں سامنے آنے والی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نیند کی عادات اور جسمانی وزن میں اضافے کا باعث میٹابولک ہارمونز میں تبدیلیاں آنا ہے تاہم اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درحقیقت ہمارے دماغی نیٹ ورک میں آنے والی تبدیلیاں ہمیں وزن میں اضافہ کرنے والی خوراک کی جانب لے جاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…