اسلام آباد این این آئی)کویت کی انٹرٹیک بلوچستان میں سولر انرجی کے منصوبہ پر سرمایہ کاری کرے گی اس حوالے سے صوبائی حکومت اور کویتی کمپنی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے سیکرٹیری انرجی خلیق کیانی نے کہا کہ معاہدے کے تحت ترک فرم کوئٹہ میں شمسی توانائی سے بجلی کے پیداواری منصوبہ پر سرمایہ کاری کرے گی جس سے سستی بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی اور توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ واضح رہے کہ کویتی کمپنی مختلف فیزز میں 50تا 500میگاواٹ بجلی پیداکرنے کے مختلف یونٹس لگائے گی ۔