بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

چینی باشندے کو نو سال قید ٗ دوبارہ پاکستان آنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی 

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (این این آئی)گلگت میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ شہباز خان نے چینی باشندے وانگ جیانچیو کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید کی سزا سنائی ہے۔انسداد دہشت گردی کے عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم دوبارہ پاکستان نہیں آ سکے گا۔مجرم نے دوران سماعت اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انھوں نے پاکستان سے چار پستول اور دو سو سے زائد گولیاں خریدیں جنھیں وہ چین لے جانا چاہتے تھے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں آئی جی پنجاب کو حکم دیا ہے کہ جس اسلحہ ڈیلر نے چینی باشندے کو اسلحہ فروخت کیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔یاد رہے کہ چینی باشندے وانگ جیانچیو کو 24 مئی کو پاک چین سرحدی علاقے میں ہنزہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھاان کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ دوربین اور نقشے بھی برآمد ہوئے تھے۔جیانچیو کو خنجراب سے گرفتاری کے بعد گلگت منتقل کر دیاگیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…