اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اگلے ہفتے سے مون سون کی باقاعدہ بارشیں شروع ہو جائیں گی اور اس دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر علاقوں میں خوب بارشیں ہونگی ۔ ترجمان محمد فاروق نے بتایا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم میر پور خاص،سکھر، بہاولپور،کوئٹہ، ژوب، قلات، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم میر پور خاص،سکھر، بہاولپور،کوئٹہ، ژوب، قلات، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہامگر جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر بوندا باندی ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت ،دادو45،سبی، جیکب آباد، بھکر، رحیم یار خان اور روہڑی میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔