منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

کراچی کے 3مختلف مقامات پر پراسرار آتشزدگی، حیرت انگیز انکشاف

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
کراچی(این این آئی)کراچی کے 3مختلف مقامات پر پراسرار آتشزدگی، حیرت انگیز انکشاف،واقعات کے پیچھے سازش نظر آنے لگی،شہر کے مختلف مقامات پر فیکٹریوں اور گوداموں میں لگنے والی پراسرار آتشزدگی نے فائر ٹینڈرز کی دوڑیں لگوادیں جب کہ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے آگ لگنے کے پے درپے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبائی میں وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے ٹائروں کے گودام میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اس قدر شدت اختیار کر لی کہ اسے تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا، آگ لگنے سے آسمان پر کالے دھویں کے بادل چھا گئے تاہم گودام میں کام کرنے والے ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں لیکن اسے بجھانے کے لئے شہر بھر کے فائر ٹینڈرز کے ساتھ پاکستان نیوی اور ایئرفورس کے فائر ٹینڈرز سے بھی مدد طلب کر لی گئی ہے۔قبل ازیں سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب واقع فیکٹری میں لگنے والی آگ نے اس وقت شدت اختیار کی جب گودام میں موجود گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اوپر والی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرکیا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا ۔ اس کے علاوہ شیرشاہ میں بھی دوائیوں کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پایا۔وزیراعلی سندھ سدی قائم علی شاہ نے کراچی کے مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ٹیلی فون کر کے تشویش کا اظہار کیا ہے اور انھیں آگ بجھانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…