اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر 400 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کیلئے ٹینڈر طلب کر لئے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کیلئے بڈنگ کی آخری تاریخ 11 جولائی مقرر کی گئی ہے جبکہ 20 جولائی تک یہ مشینیں بطور سمپل فراہم کرنی پڑیں گی۔ پارلیمانی انتخابی اصلاحات کی کمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ستمبر 2016ء سے قبل الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدے تاکہ اس کا تجربہ کیا جا سکے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو پھر آئندہ عام انتخابات میں یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال ہوں گی۔