منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

برطانوی ریفرنڈم نے پاکستان کے سرمایہ کاروں کو بھی ہلاکر رکھ دیا

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)برطانوی ریفرنڈم نے پاکستان کے سرمایہ کاروں کو بھی ہلاکر رکھ دیا،ایک ہی دن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، 100 انڈیکس 848.01 پوائنٹس کم ہوگیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 848.01 پوائنٹس کے اضافے سے 37389.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 848.01 پوائنٹس کی کمی سے 37389.88 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 588.40 پوائنٹس کی مندی سے 21347.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 491.33 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1566.93 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 391.76 پوائنٹس کی کمی سے 15610.87 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 626.84 پوائنٹس کی مندی سے 14814.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 324.10 پوائنٹس کی کمی سے 17433.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 341 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 44 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 276 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 50 روپے کے اضافے سے 7350 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی سودے بھی 40 روپے کی تیزی سے 1540 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 430 روپے کی مندی سے 8170 روپے اور باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمت بھی 50.05 روپے کی کمی سے 3650 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 41 لاکھ 34 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 7.89 روپے سے شروع ہو کر 7.76 روپے پر بند ہوئی جبکہ ورلڈ کال ٹیلی کام کے 1 کروڑ 52 لاکھ 31 ہزار 500 حصص کے سودے 1.60 روپے سے شروع ہو کر 1.96 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 23 کروڑ 68 لاکھ 39 ہزار 960 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 15 ارب 29 کروڑ 20 لاکھ 4 ہزار 959 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 76 کھرب 26 ارب 11 کروڑ 69 لاکھ 33 ہزار 873 روپے سے کم ہو کر 74 کھرب 78 ارب 82 کروڑ 27 لاکھ 66 ہزار 455 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 61 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 11 کروڑ 62 لاکھ 9 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…