کراچی (این این آئی)پاک سرزمین پارٹی نے امجد صابری کے قاتلوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا،سیکورٹی ادارے حرکت میں آگئے، پاک سرزمین پارٹی کی ایک اہم شخصیت نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قاتلوں کے بارے میں معلومات فراہم کردی ہیں ۔علاوہ ازیں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے امجد صابری کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت کی ہے ۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ سکیورٹی اداروں کو پاک سرزمین پارٹی کی ایک اہم شخصیت نے ملاقات میں آگاہ کیا کہ انہیں اس قتل کی منصوبہ بندی کرنے والوں کا علم ہے اور اصل قاتلوں کے بارے میں معلومات بھی حاصل کی جارہی ہیں اور جلد اصل قاتلوں کے نام بھی بتادیئے جائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ امجد صابری کو ’’را‘‘ نے مقامی سہولت کاروں کی مدد سے راستے سے ہٹایا ہے ۔