اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

روس کے ساتھ تعلقات،اہم ترین معاہدے پر دستخط،بند دروازے کھل گئے

datetime 24  جون‬‮  2016 |

تاشقند (این این آئی)پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے کے لئے میمورینڈم آف اوبلی گیشنز پر دستخط کر دیئے،پاکستان کی رکنیت کا روس کے ساتھ عسکری اور تکنیکی تعاون اور چین کے ساتھ بڑے مواصلاتی منصوبہ جات سے متعلق کئی اہم امور پر مثبت اثر پڑیگا ،پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا مکمل رکن بننے کے لئے میمورینڈم آف اوبلی گیشنز پر جمعہ کو دستخط کر دیئے جو روس، چین اور وسطی ایشیاء کے دیگر ممالک پر مشتمل سیکورٹی، معیشت اور توانائی تعاون کی ایک کلیدی تنظیم ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ازبک دارالحکومت میں منعقد ہونے والے ایس سی او سربراہان مملکت کونسل کے 16 ویں اجلاس میں دستخط کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے یاداشت پر دستخط کئے۔ دستاویز پر دستخط سے پاکستان نے مکمل رکن بننے کے حوالے سے ایک بڑا قدم عبور کرلیا ہے جبکہ یہ 2005ء سے مبصر کی حیثیت سے تنظیم کا حصہ رہا ہے۔ سربراہ اجلاس میں بھارت نے بھی پاکستان کے ہمراہ میمورنڈم پر دستخط کئے جو تنظیم کی توسیع کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔ دستخط سے رکن ملک کی حیثیت سے پاکستان اور بھارت کی شمولیت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس سے قبل ایس سی او میں پاکستان اور بھارت کی شمولیت کے لئے جولائی 2015ء میں روس کے شہر اوفا میں منعقد ہونے والے ایس سی او سربراہ اجلاس میں منظوری دی گئی تھی۔ چین، روس، قزاخستان، ازبکستان اور تاجکستان سمیت رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ ماہ پاکستان اور بھارت کے لئے میمورنڈم آف اوبلی گیشنز اختیار کیا تھا۔ پاکستان کی رکنیت کا روس کے ساتھ عسکری اور تکنیکی تعاون اور چین کے ساتھ بڑے مواصلاتی منصوبہ جات سے متعلق کئی اہم امور پر مثبت اثر پڑے گا۔ ایس سی او پاکستان کو خطے میں مستحکم مقام اور چین، روس اور وسطی ایشیائی ریاستوں پر مشتمل گروپ کے ساتھ وسائل تک وسیع تر رسائی کے حوالے سے مواقع بھی فراہم کرے گی۔ اس وقت چین، روس، قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان اس کے مکمل رکن ہیں جبکہ ایران، افغانستان، بیلاروس اور منگولیا کو مبصر کا درجہ حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…