اسلام آباد(این این آئی)پیپلزپارٹی نے امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے بارے میں ناقابل یقین اعلان کردیا،پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک بیان میں سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ حسین حقانی کی کسی بھی رائے اور تبصرے سے پاکستان پیپلزپارٹی متفق نہیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے یہ بیان اس وقت دیا جب ان کی توجہ مختلف معاملات پر حسین حقانی کے حالیہ بیانات اور تبصروں کی جانب دلائی گئی۔ حسین حقانی کی آراء اور تبصرے ان کے ذاتی ہیں اور انہیں پاکستان پیپلزپارٹی سے جوڑنا قطعی طور پر غلط ہے۔