کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبد الخالق ہزارہ کے بھائی عبد العلی ہزارہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔عبد العلی ہزارہ کو نامعلوم مسلح افراد گن پوائنٹ پر ان کے ڈرائیور سمیت تین افراد کے ہمراہ ان کے دفتر سے اٹھا کر لے گئے تھے۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مقامی رہنما اور کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے کونسلر بوستان علی ہزارہ نے بتایا کہ پارٹی کے سربراہ کے بھائی کوئلے کے کارروبار سے وابستہ ہیں۔انہوں نے بتایاکہ وہ ریگل پلازہ میں اپنے دفتر میں معمول کے امور کو نمٹانے کیلئے پہنچے تو کچھ دیر بعد سات آٹھ کے قریب مسلح افراد ان کے دفتر میں داخل ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ دفتر میں عبد العلی ہزارہ کے ساتھ ان کا ڈرائیور اور ایک مستری بھی موجود تھے۔بوستان علی ہزارہ کے مطابق پہلے مسلح افراد نے تینوں افراد کو مارا پیٹا اور پھر ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اپنے ساتھ لے گئے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کے جنوب میں پہلے 13 میل کے علاقے میں عبد العلی ہزارہ کے ڈرائیور جبکہ کچھ فاصلے کے بعد مستری کو چھوڑ دیا گیا ٗ مسلح افراد پارٹی کے سربراہ کے بھائی کو کسی نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔بوستان علی ہزارہ کے مطابق تاحال عبد العلی ہزارہ کو گن پوائنٹ پر لے جانے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے تاہم انھوں نے بتایا کہ اس صورت حال سے بلوچستان حکومت اور پولیس کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا جب اس واقعہ کے بارے میں سٹی پولیس سٹیشن سے رابطہ کیا گیا تو ایک اہلکار نے بتایا کہ تاحال عبد العلی ہزارہ کے اغوا کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کوئٹہ شہر کے ہزارہ قبیلے پر مشتمل افراد کی قوم پرست جماعت ہے ٗ2009 میں پارٹی کے بانی صدر حسین علی یوسفی کے قتل کے بعد عبد الخالق ہزارہ پارٹی کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
چیف جسٹس کے بیٹے کے بعد ایک اور بڑی سیا سی شخصیت اغوا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
دنیا کا سب سے بڑا غار
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی
-
حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا



















































